فرح گوگی

فرح گوگی کے خفیہ پاسپورٹ پر بیرون ممالک دوروں کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) عمران خان اور اہلیہ کی مبینہ لوٹی دولت چھپانے کیلئے فرح گوگی کو غیر معروف ملک وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ بنا کردینے کا دعوی کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور بشری بی بی کی دولت دنیا کے مختلف ملکوں میں چھپانے کیلئے فرح گوگی خریدے گئے پاسپورٹ پر بیرون ممالک کے دورے کر رہی ہیں، فرح گوگی کو اس مقصد کیلئے غیر معروف ملک وینا تاؤ کا پاسپورٹ بنا کر دینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بشری بی بی اور عمران خان نے دولت مبینہ لوٹ کھسوٹ کے نتیجے میں حاصل کی۔ دسمبر 2021 میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر عمران خان اور بشری بی بی نے ملک کے معروف پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے کو اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کیلئے خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک دیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 28 مارچ 2022 کو فرح گوگی کیلئے خریدا گیا ونو آٹو کا خفیہ پاسپورٹ بشری بی بی کو دیا گیا، پی ٹی آئی کی حکومت جانے سے 6 روز قبل فرح گوگی کو پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار کرایا گیا، وہ دبئی پہنچیں جہاں سے باقی تمام سفر ونو آٹو کے پاسپورٹ پہ کروائے تا کہ تحقیقاتی ادار ےاس نقل و حرکت سے آگاہ نہ رہیں۔ عمران خان اور بشری بی بی نے لوٹی رقم فرح گوگی کے ذریعے مختلف ملکوں میں ٹھکانے لگائی۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

دنیا کو امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دنیا کو امن، دوستی اور بھائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے