ایمل ولی خان

غیرقانونی افغانوں کی پاکستان میں قیام کی حمایت نہیں کرسکتے۔ ایمل ولی خان

پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی افغانوں کی پاکستان میں قیام کی حمایت نہیں کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے پختون ایک ہیں مگر اس کی آڑ میں کسی غیرقانونی عمل کی حمایت نہیں کر سکتے۔

ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کی ویزا پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، اب جو بھی پاکستان آئے گا، کاغذات کے ساتھ آئے گا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرقانونی باشندوں کو اپنے ملک واپس بھیجنے کا سلسہ جاری ہے۔ اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 452 سے زائد ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

دنیا کو امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دنیا کو امن، دوستی اور بھائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے