چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

غزہ جنگ، صادق سنجرانی کا صدر ملائیشین سینیٹ سے ویڈیو رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور صدر ملائیشین سینیٹ وان جنیدی توانکو جعفر کے درمیان بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور خاص طور پر مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشین سینیٹ کے صدر وان جنیدی توانکو جعفر نے بتایا کہ سینیٹ اجلاس میں اسرائیلی ظلم وبربریت کی بھرپور انداز میں مذمت کی گئی۔ اُنہوں نے کہا کہ اقوامِ عالم اور انسانی حقوق کے علم بردار مسئلہ فلسطین پر بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں، غزہ کے اسپتال پر تباہ کن حملے نے ساری دنیا کو دہشت زدہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فلسطین کی صورتِ حال پوری دنیا کے لیے سنگین صورتِ حال اختیار کر سکتی ہے۔دونوں رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین میں ظلم و بربریت انسانی المیہ بن چکا ہے، اقوامِ عالم کو اسرائیلی ظلم و بربریت روکنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہشمند پارٹی کیساتھ معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے، خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے