نوازشریف

نوازشریف عمرے کی ادائیگی کیلئے لندن سے سعودی عرب روانہ

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف عمرے کی ادائیگی کی غرض سے لندن سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف  کی سعودی عرب روانگی کے وقت ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر بڑی تعداد میں لیگی کارکنان موجود تھے۔ وہ سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کے بعد 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کے پاکستان جانے کیلئے دبئی سے اسپیشل طیارہ بک کرا لیا گیا ہے، اس خصوصی پرواز کو ’’امید پاکستان‘‘ کانام دیا جائے گا۔

فلائٹ میں تقریباً ڈیڑھ سو افراد کی گنجائش ہے، دبئی سے کارکن اور صحافی بھی نوازشریف کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے