پیٹرول

عوام کے لئے بری خبر، یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے ایک اور بری خبر، یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5.75 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پیٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر لیوی 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔ خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے ماہ کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 75 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے