شازیہ مری

عوام کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت صرف پیپلزپارٹی میں ہے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ  بناتے ہوئے اس ظالم حکومت قرار  دے دیا۔ شازیہ مری کاکہنا ہے کہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت صرف پیپلزپارٹی میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی ترجمان شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شازیہ مری کا  کہنا ہے کہ  سلیکٹڈ وزیراعظم ملک کو گروی رکھ کر قرضے لے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ شازیہ مری نے پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 29 اکتوبر کو مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جیالے تاریخی احتجاج کریں گے۔ عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہوں نے کہ  کل بھی زرعی ترقیاتی بینک سے ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے، بدترین مہنگائی میں ملازمین کو بےروزگار کرنا شرمناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

ناصر شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا نوٹس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے