منظور وسان

عمران خان تحریک عدم اعتماد سے پہلے اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں، منظور وسان کی پیشگوئی

اسلام آباد (پاک صحافت) منظور وسان کا ملکی سیاسی حالات کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد سے پہلے اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں، جبکہ اگلے دو ماہ بہت اہم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سیاسی پیشگوئیوں میں شہرت رکھنے والے منظور وسان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی سال عام انتخابات بھی ہو سکتے ہیں، عمران خان کیلئے 23 مارچ تک دن بہت اہم ہیں، عمران خان سے ایسے فیصلے کروائے جائیں گے جو مستقبل میں ان کے لیے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ آج باہر گھومنے والے کل جیل میں بھی ہو سکتے ہیں۔ اپوزیشن کے آپسی اختلافات اپنی جگہ لیکن تحریک عدم اعتماد پر سب متفق ہیں، حالات سے لگتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے 23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان کی جگہ کوئی اور شرکت کرے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے