کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کی پی این ٹی کالونی آمد ہوئی ہے۔ انہوں نے پی این ٹی کالونی میں مختلف سڑکوں اور سیوریج نظام اور پیور ورک کا افتتاح کیا اور کہا کہ بارشوں کے بعد تباہ شدہ سڑکوں اور سوریج نظام کو ازسرنو تعمیر کیا ہے۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں پہچانا ہماری زمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ افتتاحی تقریب میں پیپلزپارٹی کے ضلعی عہدیدران کرم اللہ وقاصی، شکیل چودھری، نوید ابڑو، فرحان، ضمیر، اور دیگر موجود تھے۔