نثار کھوڑو

عوام سے جینے کا حق چھیننے والی پی ٹی آئی سرکار کی اصلیت عیاں ہوچکی، نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کا خواب دیکھنے والوں کوعوام آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں مسترد کریں گے۔ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ سندھ میں حکومت بنانے کا خواب دیکھنے والوں کو عوام آئندہ انتخابات میں سندھ تو کیا ملک بھر میں مسترد کردیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے والی پی ٹی آئی سرکار آئندہ انتخابات میں سندھ میں حکومت حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما نثار کھوڑو نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے والی پی ٹی آئی سرکار آئندہ انتخابات میں سندھ میں حکومت حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہی ہے۔ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ عوام آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ملک بھر میں شکست دیں گے، عوام آئندہ انتخابات میں دھاندھلی کا مقابلہ کریں گے اور کسی کو ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں سلیکٹڈ پی ٹی آئی کا ملک بھر سے صفایہ ہوگا، آئندہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے  کہا ہے کہ عوام سے جینے کا حق چھیننے والی پی ٹی آئی سرکار کی اصلیت سب کے سامنے عیاں ہوچکی ہیں۔ ملک پر تبدیلی کے نام پر سلیکٹڈ، جھوٹے، بدزبان اور عوام دشمن حکمران مسلط کریئے گئے ہیں،  تبدیلی کے نام پر پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی اب شرمندہ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے