تیمور تالپور

عمران نے اپنے دور اقتدار میں کراچی کو اندھیروں میں دھیکلنے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ تیمور تالپور

کراچی (پاک صحافت) تیمور تالپور کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کراچی کے ساتھ جانبدارانہ رویہ رکھا اور زیادتی کی، کراچی کو مزید تاریکیوں میں دھکیل دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تیمور تالپور نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ میں ڈگری یافتہ عمران خان نے کراچی کے جلسے میں غداری کے سرٹیفکیٹ جاری کئے، کراچی پیکیج کے کرپشن کی داستان پر عمران خان بولنا بھول گئے۔ انہوں نے کراچی کو اندھیروں میں دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے۔

تیمور تالپور کا مزید کہنا ہے کہ عمران نے اپنے دور اقتدار میں کراچی کو اندھیروں میں دھیکلنے کے سوا کچھ نہیں دیا، جو اپنی انا اور ضد کے باعث صوبے سے دشمنی کر بیٹھا وہ کیا ملک چلائے گا؟ کراچی مسلسل تین سال گیس اور پانی کی قلت کو منہ دیتا رہا لیکن عمران کی حکومت اندھی، گونگی اور بہری بنی رہی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

جب اقتدار میں تھے تو آرمی چیف باپ اور ڈی جی آئی ایس آئی چاچا تھا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے طنز کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے