اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اب عمران نیازی کے تمام تماشے بے نقاب ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان خود تماشائی بن چکا ہے، 4 سال سے فارن ایجنٹ نے ملک و قوم کو تماشا بنا رکھا ہے۔ عمران خان نے ملک میں 2014 سے تماشا لگایا ہوا ہے، 4 سال نالائقی، نااہلی اور جھوٹ کا تماشہ لگایا، 4 سال الزام، بہتان اور جھوٹ کا تماشہ لگایا۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام کے روزگار اور مہنگائی پر تماشہ لگایا، 4 سال سے ملک میں لوٹ مار کے تماشے لگائے گئے، گھڑیوں اور ہاروں کے لوٹ مار کے تماشے ہوتے رہے، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے اور اداروں میں بغاوت کے تماشے لگائے، ذاتی سیاست پر قومی مفادات قربان کرنے کے تماشے لگائے، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے تماشے کئے۔