یوٹیلٹی اسٹورز

یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی سمیت مختلف اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چائے 45 روپے سے 845 روپے تک سستی کردی گئی ہے جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے تک کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد کیٹیگری ون کی فی کلو کی قیمت 512 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی زون کیلئے گھی کی قیمت میں 9 روپے کمی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چائے کی 80 گرام قیمت میں 45 روپے، 170 گرام 100 روپے، 430 گرام قیمت میں 357 روپے، چائے کی 900 گرام کی قیمت میں 845 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے