عمران نیازی نے آج ڈر کے مارے سائفر اور امریکی سازش پر بات نہیں کی۔ اختیار ولی

اختیار ولی خان

پشاور (پاک صحافت) اختیار ولی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے آج ڈر کے مارے سائفر اور امریکی سازش پر بات نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ اختیار ولی خان نے عمران نیازی کی پشاور تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی سٹھیا گیا ہے سرکاری کالجوں میں بچوں کو جھوٹ کی پٹیاں نہ سکھائیں۔ آج ایک جھوٹے اور آئین پاکستان کے غدار نے قوم کے بچوں سے جھوٹ بولا۔

اختیار ولی کا مزید کہنا ہے کہ پورا پاکستان فارن فنڈڈ ایجنٹ عمران کو پہچان چکا ہے، عمران نے بلین ٹری کرپشن چھپانے کیلیے پختونخوا کے جنگلات میں آگ لگوائی۔ عمران ایک جھوٹا اور مکار شخص ہے ورنہ یہ اپنی کرپشن پر بات کرتا جبکہ پاکستان کو تباہی سے بچتا دیکھ کر عمران کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈورڈز کالج انتظامیہ سے پوچھیں گے کہ عمران جیسے فراڈ کو کس کی اجازت سے کالج میں داخل ہونے دیا۔ آڈیو لیکس سے ثابت ہوچکا عمران اقتدار کیلیے پاکستان کو بھی بیچ سکتا ہے، وزیراعظم ہاؤس ملکی وقار کیخلاف سازشیں کرنے پر عمران آرٹیکل 6 کیلیے فٹ کیس بن چکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں