اسحاق ڈار

گریڈ 17 سے اوپر والے افسران کو ایک سے زائد محکموں سے پنشن نہیں ملے گی۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گریڈ 17 سے اوپر والے افسران کو ایک سے زائد محکموں سے پنشن نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے لوگ تین تین اداروں سے پنشن وصول کر رہے ہیں، پاکستان یہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، گریڈ 17 اور اس سے اوپر والے افسران کو صرف ایک پنشن ملے گی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پنشنرز کے ہاتھ میں ہوگا کون سی پنشن حاصل کرنی ہے اور کون سی 2 چھوڑنی ہیں، تین تین پنشنز اس غریب ملک کے ساتھ انصاف نہیں ہے۔ وفاقی پنشن کے اخراجات میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ملازمین کے لیے کنٹری بیوٹری اسکیم کو نافذ کرنا پڑے گا، آئندہ مالی سال کے لیے پنشن فنڈ قائم کر دیا گیا ہے، پنشن فنڈ کے لیے رولز اینڈ پروسیجر پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے