سعید غنی

عمران نیازی ملک کیلئے بدنامی کا باعث ہے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ فارن ایجنٹ عمران نیازی ملک کیلئے بدنامی کا باعث ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ اور رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ عمران نیازی ملک کیلئے بدنامی کا باعث ہے۔ عمران نیازی ملک کی سلامتی کو بھی کھیل سمجھ رہے تھے، قوم نیازی صاحب سے پوچھ رہی ہے گھناؤنے کھیل میں میچ کس کے ساتھ فکس کیا تھا۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی نے سفارتی سائفر کی غلط تشریح کرکے ملک کے خارجہ امور کو تماشہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بڑی محنت کرکے ملک کی دوبارہ ساکھ قائم کی ہے جبکہ عمران کی نالائقی اور کرتوت کی وجہ سے کوئی حکمران ان سے ملنا گوارا نہیں کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے