احسن اقبال

عمران نیازی مسلسل ملک میں سیاسی انارکی پھیلارہے ہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی مسلسل ملک میں سیاسی اور اداراجاتی انارکی پھیلارہے ہیں۔ عمران خان کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ان کی نالائقی اور نااہلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے قومی اداروں فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو نشانہ بنانا محض اتفاق نہیں بلکہ ان کے مذموم ارادوں اور ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے۔

رہنما ن لیگ اور وفاقی وزیر احسن اقبال کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی ناکامی کی وجہ ان کی نالائقی تھی۔ عمران نیازی مسلسل ملک میں سیاسی اور اداراجاتی انارکی پھیلارہے ہیں۔ عمران نیازی ماننے کے لئے تیار نہیں کہ ان کی ناکامی کی وجہ ان کی نالائقی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے