شرجیل میمن

‏ عمران خان ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر مفروضوں پر بیانات دینا بند کریں، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر مفروضوں پر بیانات دینا بند کریں۔ عمران خان اپنے خطاب میں بہکی بہکی باتیں کر رہے تھے، اس سے لگ رہا تھا کہ وہ شدید خوف میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے جاری بیان میں کہا کہ لگتا ہے ان کے ذہن پر جادو ٹونے کا زیادہ اثر ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعجب سمجھیں یا حسنِ اتفاق کہ بیرونی ممالک کے لابسٹ عمران خان کے پے رول پر ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ لابسٹ روزانہ کی بنیاد پر عمران خان کے حق میں بیانات جاری کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ہم غیر ملکیوں کے عمران خان کے حق میں بیانات ملکی خودمختاری میں مداخلت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان سن لیں کہ پاکستان میں حکومت لابنگ فرم اور بیرونی دباؤ میں نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے