پولیس

عمران خان کے گھر سے 3 کلاشنکوفیں برآمد ہوئیں۔ لاہور پولیس

لاہور (پاک صحافت) لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر سے 3 کلاشنکوفیں برآمد ہوئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ سے 3 کلاشنکوفیں برآمد کرنے کا دعوی کر دیا ہے۔ لاہور پولیس نے زمان پارک سے رائفلز برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے، ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ ممکنہ طور پر یہ اسلحہ سرکاری ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دریں اثنا زمان پارک میں پولیس آپریشن کے بعد کارکنان سے غلیلیں، کینچے اور پتھر برآمد کئے گئے تھے۔ پولیس نے عمران خان کے گھر کی چھت سے گولیاں برسانے کا دعوی بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے