منظور وسان

عمران خان کے بہت سے قریبی ساتھی ہماری پارٹی میں آرہے ہیں۔ منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ جھوٹ اور فراڈ بے نقاب ہونے پر عمران خان کے بہت سارے قریبی ساتھی عنقریب پیپلزپارٹی میں آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی حالات بہتری کی طرف نہیں جارہے، عمران خان کو لانے والے اب دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے، لوگ آہستہ آہستہ عمران خان سے دوریاں اختیار کریں گے اور ان کے بہت سے قریبی ساتھی ہماری پارٹی میں آرہے ہیں۔

رہنما پی پی پی منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں آنے والوں کو کھلے دل سے قبول کریں گے، سیاست ہے قبول کرنا پڑتا ہے، جب تیسرا مرحلہ آئے گا تو عمران خان کے قریبی ساتھی اسے خدا حافظ کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد اورنگزیب

معاشی چیلنجز کے باوجود پچھلے ایک سال کے دوران اقتصادی محاذ پر ہماری پیشرفت متاثر کن رہی۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ معاشی چیلنجز کے باوجود پچھلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے