پلوشہ خان

عمران خان کے الوداعی دورے شروع ہوچکے ہیں، پلوشہ خان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے  وفاقی وزیر  فواد چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری معافیاں مانگنے اور لوٹا بننے کی مہارت رکھتے ہیں۔ نہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے الوداعی دورے شروع ہو چکے ہیں، عمران خان کنٹینر سنبھال کر رکھیں کیا معلوم اسے سب جیل قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ فواد چوہدری چمچہ بن کر صفر کارکردگی کے مستحق ٹھہرے۔ پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہر کسی کو اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا تو  سب کو پتہ لگا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو ،شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان يہ سب پٹے ہوئے لوگ ہيں، چوہدری برادران سے انہيں ايک کپ اچھی چائے کے علاوہ کچھ نہيں ملے گا۔ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے اپنے پاوں پر کھڑا ہونا پڑتا ہے، اپوزیشن ابھی تک عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے