عبدالقادر پٹیل

عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں شراب اور کوکین کے اجزاء پائے گئے۔ وزیر صحت

کراچی (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی میڈیاکل رپورٹ میں شراب اور کوکین کے اجزاء پائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری کے بعد پمز ہسپتال میں عمران خان کا طبی معائنہ کروایا گیا جس کے مطابق عمران خان کی ٹانگ میں کوئی فریکچر بھی نہیں تھا۔

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں عمران خان کی ذہنی صحت پر بھی سوالیہ نشان اٹھائے گئے ہیں، عمران خان کی حرکات و سکنات عام آدمی والی نہیں ہیں۔ عمران خان کی ٹانگ میں فریکچر ظاہر کرکے پلستر کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی اور تریبت کے بغیر ممکن نہیں ہیں، 1971 کے بعد پہلی مرتبہ اس طرح کے واقعات ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے