اسلم غوری

عمران خان کی مرکزی کابینہ ہی انکے زوال کا سبب ہے، اسلم غوری

پشاور (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما اسلم غوری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لےلیا، اسلم  غوری کا کہنا ہے کہ  یہ خونی لبرل اپنے طرز عمل سے اس مملکت کو تباہی کی جانب لے جا رہے ہیں، یہ ملک امریکی ایجنٹوں کی جاگیر نہیں، اسے برصغیر کے مسلمانوں نے لازوال قربانیوں سے حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلم غوری نے جاری بیان میں وفاقی کابینہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزراء اور ذمہ داران کو اپنی اعلیٰ کارکردگی پر استعفیٰ دینا چاہیے، عمران خان کی مرکزی کابینہ ہی انکے زوال کا سبب ہے، حکومتی وزراء کو جے یو آئی کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی ہے اس لیے انکی پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ  حکومتی وزراء کو جے یو آئی کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی ہے۔حکومتی وزراء جس قسم کی اشتعال انگیز زبان استعمال کر رہے ہیں، آئیں میں  پاکستان کی توہین کے مترادف ہے۔  اسلم غوری کے مطابق کے پی کے میں جے یو آئی کی کامیابی کسی کی مرہون منت نہیں بلکہ مسلسل اس حکومت کے خلاف چلانی والی تحریک کی وجہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے