ثاقب نثار

عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی، ثاقب نثار کی آڈیو لیک ہوگئی

اسلا م آباد (پاک صحافت) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ریٹائرڈ ثاقب نثار کی مبینہ فون کال کی آڈٰیو ریکارڈنگ لیک ہوگئی،  جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی۔ تاہم ثاقب نثار کی جانب سے آڈیو کی تردید کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب نئی مبینہ آڈیو سامنے آگئی، جس میں وہ نواز شریف کو سزا دلوانے کی ہدایات دے رہے ہیں، اسکے علاوہ  آڈیو ٹیپ میں وہ مبینہ طور پر  یہ بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے خود سے منسوب سوشل میڈیا پر زیرگردش مبینہ آڈیو کلپ کی تردید کردی۔ ان کاکہنا ہے کہ یہ من گھڑت آڈیو مجھ سے منسوب کی گئی ہے، جو میں نے بھی سنی ہے۔ یہ آواز میری نہیں ہے، کبھی کسی کو اس حوالے سے ہدایات نہیں دیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے