مریم اورنگزیب

عمران خان کی امریکا کو الیکشن میں مداخلت کی دعوت ملکی خودمختاری کیخلاف ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی امریکا کو الیکشن میں مداخلت کی دعوت ملکی خودمختاری کیخلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہم چلائی گئی کہ الیکشن نہیں ہورہے، ن لیگ بھاگ رہی ہے جبکہ یہ الیکشن ہمارے لیے اہم تھا کیوں کہ 2013 کے بعد اصلی الیکشن ہورہا تھا، الیکشن میں صبح سے شام تک کسی جماعت نے اعتراض نہیں اٹھایا، الیکشن کی کارروائی پر کہیں سے کسی نے کوئی سوال نہیں اٹھایا، ان لوگوں نے فارم 45 پہلے مارکیٹ میں فلوٹ کیے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پہلے فارم 45 پھیلائے گئے، ابھی فارم 45 مرتب کیے جارہے تھے تو پہلے ہی ٹی وی پر چلنے لگے، میڈیا کو بتاتی رہی کہ جو ٹی وی پر فارم 45 چل رہے ہیں وہ غلط ہیں، ایک وائٹ پیپر ہم بھی تیار کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن پر اسکرین شاٹس جمع کرائے گئے جو اصلی فارم 45 نہیں، ہمارے پاس جو فارم 45 ہیں وہ جعلی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر اصلی ہیں تو ایسا نہیں ہوسکتا، الیکشن کمیشن ویب سائٹ پر جو فارم 45 اپ لوڈ ہوتا ہے وہ اصل ہوتا ہے، میڈیا پر بات کررہے ہیں کہ ہمارے فارم 45 ٹھیک ہیں اور ان کے غلط، الیکشن کمیشن میں یہ فارم 45 جمع کرائیں گے تو جعلی ثابت ہوجائیں گے، یہ نہیں ہوسکتا کے پی کے فارم 45 اصلی اور باقی جعلی ہیں، اب یہ کہتے ہیں امریکا مداخلت کرے، امریکا کیا کرے گا؟۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے