عون چوہدری

عمران خان کو انجام تک پہنچاؤں گا، جادو ٹونے سے ملک کے فیصلے نہیں کرانے۔ عون چوہدری

لاہور (پاک صحافت) عون چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو انجام تک پہنچاؤں گا، جادو ٹونے سے ملک کے فیصلے نہیں کرانے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ 9 فروری کومیری کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری ہوا، میں این اے 128 سے میں کامیاب ہوا، مخالف امیدوار سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے میونسپل کارپوریشن ملازمین پر تشدد کیا، انہیں اغواء کیا گیا۔

عون چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ کالے کوٹ میں سمجھتے ہیں ہم جو کریں گے وہ قانون ہے میں وکلاء برادری کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن اگر کوئی کالے کوٹ کی عزت پامال کرے تو یہ قابل قبول نہیں، سب کو قانون کے دائرے میں رہنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ 8 اور 9 فروری کی شب کو 50 سے 60 افراد کے ہمراہ آر او دفتر پر حملہ کیا گیا اور اُن پر مرضی کے مطابق رزلٹ بنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ کس حیثیت سے آر او آفس گئے؟ جہاں باقاعدہ لڑائی، جھگڑے کا ماحول بنایا گیا، سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے آر او دفتر میں ہوائی فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے