خواجہ سعد رفیق

عمران خان کی آمریت اپنے آپ میں منفرد ہے، خواجہ سعد رفیق

سیالکوٹ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ عمران خان کی آمریت اپنے آپ میں منفرد ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلی حکومت ہے جو 24 گھنٹے انتشار پھیلانے کا سوچتی ہے، روشن مستقبل کے لیے اس حکومت کو چلتا کرنا پڑے گا، اگر ملک کو مزید تباہ کرنا ہے تو انہیں مزید ڈھائی سال دیدینا چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے  ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہاں آنے کا مقصد خواجہ آصف کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے، ان گرفتاریوں کا احتساب سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ گرفتاریاں سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہیں۔ وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جمہوریت کے لیے کوئی جدوجہد نہیں ہے، آپ کوئی ایک سیاسی آدمی توڑ نہیں سکے، پہلے نیب کے ذریعے یہ کام کیا گیا اور اب ایف آئی اے کو بھی اس کام پر لگا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ پی آئی اے کے طیارے کے معاملے میں ملک کی بدنامی کرائی گئی، ملک چلانا بچوں کا کھیل نہیں، اناڑیوں کے ہاتھوں میں ملک دیدیا گیا ہے۔ مہنگائی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں  نے کہا کہ ہر ہفتے مہنگائی بڑھ جاتی ہے، ہر بار قرضے بڑھ جاتے ہیں، پوچھنا چاہتا ہوں کہ ڈھائی سال میں عمران خان کی حکومت میں کونسا میگا پروجیکٹ شروع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے