خواجہ آصف

عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کی طرح سیلاب فنڈنگ کیس بھی بن سکتا ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کی طرح سیلاب فنڈنگ کیس بھی بن سکتا ہے، یہ سیلاب زدگان کے نام پر جمع کروڑوں روپے سیاسی جلسوں پہ خرچ کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ تتر بتر ہونے والے ہیں، ابھی سے کئی چہرے منظر عام سے غائب ہیں، ملک میں افراتفری کا ماحول بنایا جارہا ہے، عمران خان ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، فوج میں اعلیٰ عہدوں کی تقرری کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ فوج سیاستدانوں کو تحفظ نہیں دے سکتی، عمران خان اپنی سیاست کے تحفظ کے لیے فوج کی مدد مانگ رہے ہیں، سیاستدان سیاسی جنگیں سیاسی میدان میں ہی لڑیں، جب سے ہم ایٹمی صلاحیت بنے ہمارے پڑوسی ممالک ہمارے مخالف بنے، اپنے مفاد کے لیے ملک سے نہ کھیلیں، کچھ اداروں کا تقدس پاکستان کے سلامتی کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے جانوں کی قربانیاں دیتے ہیں، فوجی جوان سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وہاں موجود ہوتے ہیں جہاں رسائی ممکن نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے