فیصل کریم کنڈی

عمران خان کو سندھ سے تکلیف کیوں ہے سب معلوم ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سندھ سے تکلیف کیوں ہے یہ سب کو معلوم ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سندھ میں دل کا آپریشن اور علاج مفت ہوتا ہے جس کی خان صاحب کو تکلیف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو آڑے  ہاتھوں لے لیا، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو تکلیف ہے کہ ملک بھر سے غریب مفت علاج کیلئے سندھ کیوں جاتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سندھ میں جگر اور گردوں کا علاج مفت ہوتا ہے جس کی عمران خان کو تکلیف ہے، سندھ میں سب سے بڑا ٹراما سینٹر ہے یہ ہی عمران خان کو تکلیف ہے۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تمام ذخیرہ اندوز عمران خان کے اے ٹی ایم مشین ہیں، عمران خان کو سندھ سے تکلیف کیوں ہے سب معلوم ہے، عمران خان کو تکلیف ہے کہ ملک بھر سے غریب مفت علاج کیلئے سندھ کیوں جاتے ہیں۔ عمران خان کو سندھ سے تکلیف کیوں ہے سب معلوم ہے، سندھ میں کینسر کا علاج مفت ہوتا ہے جس کی عمران خان کو تکلیف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

پاکستان اور ناروے کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے