مصطفی کمال

عمران خان کو بادشاہ بنانے کا اعلان کردیں۔ مصطفی کمال

کراچی (پاک صحافت) مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو بادشاہ بنانے کا اعلان کردینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء مصطفی کمال نے کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خود ہی آئین اور قانون ہیں، ملک چلانے والے عمران خان سے اجتماعی معاف مانگ لیں، حکومت اپنی کمروزی کا اعتراف کرلے۔

مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے کرتا دھرتا عمران خان کو بادشاہ سلامت بنانے کا اعلان کردیں، عمران خان جو کہیں گے وہ ہی ملک کا قانون ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے تھے جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے 9 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے