راجہ فاروق حیدر

عمران خان کو نہ الیکشن چوری کرنے دیں گے نہ ہی بدمعاشی کرنے دیں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد (پاک صحافت) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما راجہ فاروق حیدر خان نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آزاد کشمیر میں نہ الیکشن چوری کرنے دیں گے اور نہ ہی بدمعاشی کرنے دیں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ دوران احتجاج انڈے ٹماٹر تو استعمال ہوتے ہیں جواب میں فائرنگ سمجھ سے باہر ہے،آزادکشمیر کو مذاق بنایا ہوا ہے، کیا یہ بنی گالہ ہے جو چاہیں آپ یہاں کریں۔

واضح رہےکہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم فاروق حیدر نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ اپنا مقدمہ پاکستانی عوام کے سامنے پیش کروں گا،کیا یہ وزیراعظم پاکستان ہیں جوآزاد کشمیر کا آئین پامال کررہے ہیں،لوگوں کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔ کیبنٹ ڈویژن کے ہیلی کاپٹر پر آکر وہ انتخابی مہم چلاتے ہیں، ریاست کا فیصلہ رائے شماری کے ذریعہ ہوگا تو تسلیم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے