سراج الحق

عمران خان کا مارچ عوام کیلئے نہیں بلکہ ذاتی مفادات کیلئے ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ عوام کے لئے نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مینار پاکستان پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی کرنسی پاکستان سے بہتر ہے، ہم ان ممالک کی صف میں کھڑے ہوگئے جن کا نام کوئی نہیں جانتا، کچھ لوگوں نے اس ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آج رات ساڑھے نو بجے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، آج کا اجتماع پاکستان کی تاریخ کا مثالی کمیشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو نوجوان ہی ترقی دے سکتے ہیں، نوجوانوں سے درخواست ہے کہ وہ خوشحال پاکستان کے لیے میدان میں آئیں۔ نوجوان ہی پاکستان کا سرمایہ ہیں، ان نوجوانوں نے ہی پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے