فیصل کریم کنڈی

عمران خان نے ریاست مدینہ کی بات کرکے ملک کو ریاست کوفہ بنا دیا تھا، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  تم نے ریاست مدینہ کی بات کرکے ملک کو ریاست کوفہ بنا دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے  عمران خان کی تقریر پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے عمران خان کو  مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے 200 ارب ڈالر لانے کا وعدہ کرکے ملک کو 22 ہزار ارب کا مقروض کردیا، غریبوں کی جھونپڑیاں مسمار کرواکر اپنا محل ریگیولرزئیز کراتے ہوئے شرم کیوں نہیں آئی؟

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ  عمران خان کے مالی سہولت کاروں نے این ایل جی کی خریداری میں 650 ارب کی چوری کی جبکہ عمران خان کی بنیادی تربیت جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے ملک بچانے کی خاطر تمہیں اقتدار سے نکالا۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے کی اجازت

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے