مریم نواز

عمران خان نے جو گڑھا ہمارے لئے کھودا تھا اسی میں خود گرگیا ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جو گڑھا ہمارا خلاف کھودا تھا اب اسی میں خود ہی گر گیا ہے، اب اس کی باقی زندگی اسی صدمے میں ہی گزر جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت گہرا اور ناقابلِ تلافی صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو۔ جتنی محنت اس نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر ان کو فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آؤٹ کرنے پر کی تھی۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ اللّہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔ اسی حسد اور صدمے میں اب اس کی باقی زندگی بھی گزرنے والی ہے انشاءاللّہ! عادت ڈال لو۔ نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا، بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا، شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا۔ خرم دستگیر نے یہ کہہ دیا۔ امریکہ نے سازش کر دی۔ دھاندلی ہو گئی۔ قسم سے اس کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے