ملک احمد خان

عمران خان نے جنرل باجوہ کے پاوں پکڑ کر این آر او لیا۔ ملک احمد خان

قصور (پاک صحافت) ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جنرل (ر) باجوہ کے پاؤں پکڑ کر این آر او لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر کی جھوٹی کہانی کے ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے جنرل (ر) باجوہ کو پنچنگ بیگ بنا لیا، عمران خان الزام عائد کرتے ہیں کہ ہمیں این آر او دیا گیا، اگر جنرل (ر) باجوہ کی جانب سے کسی کو این آر او دیا گیا ہے تو وہ خود عمران خان ہیں، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ عمران خان نے ان کے پاؤں پکڑ کر این آر او لیا۔

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ عمران خان کی پالیسیوں سے تنگ آکر ان کے خلاف ہیں، عمران خان بے نقاب ہونے پر اب نیا پراپیگنڈا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں پر خلاف ورزی کی، عمران خان نے مدد نہ کرنے پر اسٹیبلشمنٹ کو غداری کا طعنہ دینا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

جن عہدوں پر ن لیگ سے بات نہیں، وہاں ایم کیو ایم کو موقع ملے گا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جن عہدوں پر ن لیگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے