شہباز شریف

عمران خان نیازی ضدی، مغرور، ہٹ دھرم اور انا پرست ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان پر ایک بار پھر پھٹ پڑے، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی ضدی مغرور ہٹ دھرم اور انا پرست ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان مجھ سے اتنی نفرت کرتے ہیں کہ خط میں میرا نام تک نہیں لکھتے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نےوزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مجھ سے اتنی نفرت کرتے ہیں کہ مشاورت والے خط میں میں میرا نام تک نہیں لکھتے، اور میں جواب میں دل پر پتھر رکھ کر ان کو وزیر اعظم عمران خان لکھتا ہوں وہ جواب میں پھر صرف اپوزیشن لیڈر لکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ عمران خان نیازی کسی پیر کے کہنے پر اپوزیشن کو تہہ و بالا کر رہے ہیں کہ اپوزیشن کو تباہ کرنے سے ہی چینی سستی ہوگی، ترقی ہوگی مسائل حل ہوں گے۔ عمران خان نیازی نے پارلیمنٹ کو تالے لگائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سب جان لیں قوم کے مسائل صرف پارلیمنٹ میں ہی حل ہوں گے، میدان جنگ میں گھوڑے اور موذی بیماریوں میں ڈاکٹرز تبدیل نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے