شرجیل میمن

عمران خان ملک میں بدمعاشی اور غنڈہ گردی کرکے اداروں پر اثر انداز ہو رہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں بدمعاشی اور غنڈہ گردی کرکے اداروں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا نظام ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پر حملہ ملک کی عدلیہ پر حملہ تصور کرتے ہیں، عمران خان ملک میں بدمعاشی اور غنڈہ گردی کر کے اداروں پر اثر انداز ہورہے ہیں۔ پچھلے 5 سالوں سے عمران خان اپنی مرضی کے فیصلے لیتے رہے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ عمران خان کو جھوٹا صادق و امین کا سرٹیفیکیٹ ملا ہوا ہے اور کے پی کے بی آر ٹی پر بھی اسٹے آرڈر ملا ہوا ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ انصاف کے تقاضے سب کے لیے یکساں ہونے چاہئیں، پاکستان میں عمران خان کے لیے الگ قانون ہے اور باقی لوگوں کے لیے الگ قانون ہے، عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو سو خون معاف ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی ملک سے لاڈلہ ازم کے خاتمہ اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے