شہباز شریف

عمران خان ملک اور عوام کا کباڑہ کرنے آئے تھے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان مہنگائی اور بے روزگاری کے ذریعے ملک و عوام کا کباڑہ کرنے آئے تھے جس میں وہ کامیاب ہوگئے ہیں، اب انہیں گھر جانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ واقعی آلو، ٹماٹر کی قیمت ٹھیک کرنےنہیں آئے تھے، آپ ملک اور عوام کا کباڑہ کرنے آئے تھے، یہ کام پورا کرلیا، اب گھر جائیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عمران صاحب آپ تو سقوط کشمیر کے لیے اور سی پیک کو روکنے آئے تھے، آپ کرپشن میں پاکستان کے 24 درجے بڑھانے آئے تھے، یہ تباہی آپ نےکر دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ دنیا میں پاکستان کو تیسرا مہنگا ترین ملک بنا چکے ہیں، مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی کی قیامت برپا کر چکے ہیں، اخلاقیات کا جنازہ نکالنے آئے تھے، وہ بھی آپ کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے