شیری رحمان

عمران خان معاشرے میں پرتشدد انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان معاشرے میں پرتشدد انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے 4 سال میں 50 ہزار ارب روپے قرضہ لیکر معیشت ڈبو دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان معاشرے میں پرتشدد انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال میں کسی حکومت نے اتنا قرض نہیں لیا جتنا عمران خان نے اپنے دور میں لیا، عمران خان نااہلی کی وجہ سے ملک کو دیوالیہ کی طر ف لے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو زبردستی قوم پر مسلط کیا گیا تھا، آئین بنانے کا حق پارلیمنٹ کو ہے، ہم نے عمران خان کو آئینی طریقے سے حکومت سے نکالا، عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں صاف شفاف ضمنی الیکشن ہوئے، صاف شفاف الیکشن کے باوجود عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا، عمران خان الزامات لگا کر اداروں پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باکو میں کوپ 29 شروع، وزیرِ اعظم شریک

باکو (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کوپ 29 کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے