رانا ثناء اللہ

عمران خان سے معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن سے بہت آگے جاچکے ہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر نہیں بلکہ پوائنٹ آف نو ریٹرن سے بہت آگے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو دشمنی تک پہنچا دیا ہے تو پھر ہم سے بھی جو بن پڑا ہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان نے ملک کی سیاست وہاں پہنچا دی ہے  کہ اب عمران خان اور ہم میں سے کسی کا ایک ہی وجود باقی رہنا ہے، جب ہمارے وجود کی نفی ہوگی تو ہم ہر حد تک جائیں گے، پھر یہ نہیں سوچیں گے کہ کیا جمہوری ہے، کیا نہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے  پی ٹی آئی چیئرمین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے کہا کہ معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر نہیں بلکہ پوائنٹ آف نو ریٹرن سے بہت آگے جاچکے ہیں، جو بھی نتیجہ ہو اس کا ذمے دار صرف عمران نیازی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے