رانا مشہود

عمران خان جیل بھرو تحریک کا اعلان کرکے خود بھاگ رہے ہیں۔ رانا مشہود

لاہور (پاک صحافت) رانا مشہود کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کا اعلان کر کے خود بھاگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور اس کے حواریوں نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی سازش کی ہے۔ عمران خان نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدے کر کے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے دور میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا تھا۔ ان کی حکومت ختم کر کے ملکی ترقی کا پہیہ روک دیا گیا، پالیسیوں کا تسلسل نہ ہونے کے باعث پاکستان ترقی نہیں کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صادق سنجرانی کو فون، عید کی مبارکباد

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عید کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے