بلاول بھٹو زرداری

عمران خان جب سے اقتدار سے اترے ہیں وہ الیکشن ہی کا لاگ الاپ رہے ہیں، وزیر خارجہ

واشنگٹن (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ عمران خان جب سے اقتدار سے اترے ہیں وہ الیکشن ہی کا لاگ الاپ رہے ہیں۔   ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں قبل ازوقت انتخابات ملکی مفاد میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ضروری ہے عالمی اداروں سے معاملات بہتر انداز میں طے کریں۔ بھارت سے متعلق سوال پر بلاول نے مودی کو گجرات کا قصائی کہنے کے بیان کا دفاع کیا اور بولے کہ بھارتی وزیراعظم سے متعلق تاریخی حقیقت دہرائی ہے۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کو سیلاب کے بعد بحالی کے لیے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔  سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔  اس موقع پر  انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین جنگ نے خطے کی صورتحال کو متاثر کیا، عالمی برادری کو خوراک کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمنٹ

صدارتی انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے