مریم نواز

عمران نیازی 2014 سے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اور اس کی ٹیم 2014 سے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے آپ کو سیاسی لیڈر کہنے والے کی حرکتیں سب کے سامنے ہیں۔ مسلح جتھوں نے زمان پارک کے باہر پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملے کئے، عمران خان نے ریاستی رٹ چیلنج کی، علم بغاوت بلند کر رکھا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ زمان پارک میں جو مناظر دیکھے اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔ یہ لوگ 2014 سے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ پورے ملک کی پولیس ڈان کو پکڑنے میں لگی ہے۔ ریاست اگر چاہے تو عمران خان کو پکڑنا 5 منٹ کا کام ہے مگر ریاست خون خرابہ نہیں چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نواز شریف کو بدترین القابات سے نوازا گیا۔ سیاسی قائدین نے جمہوریت کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔ عمران خان نے پڑوسی ملکوں سے تعلقات بگاڑ کر پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے