مرتضی سولنگی

عمران خان کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتے۔ مرتضی سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ عمران خان افغان حکومت کے بھیجے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ٹوئٹر کی سہولت میسر نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی نے ٹوئٹ خود کی یا ان کے موکلوں نے؟۔ لگتا ہے ٹوئٹ کی مدد سے بانی پی ٹی آئی نے اس افغان حکومت کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی جسے دنیا میں کوئی تسلیم نہیں کرتا۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا ہے کہ یا پھر عمران خان افغان حکومت کے بھیجے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہیں، تاکہ اگلے انتخابات میں ان کی جماعت کو دوسری سیاسی جماعتوں کے مقابلے پر کوئی فائدہ مل جائے۔

خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف مختلف مقدمات کا سامنا ہے اس کے علاوہ وہ اس وقت جیل میں ہیں جہاں انہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں تک رسائی حاصل نہیں ہے تاہم گزشتہ روز ان کے ایکس اکاؤنٹ سے متعدد پوسٹیں جاری ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے