فیصل کریم کنڈی

عدالتیں 9 مئی میں ملوث افراد کو سزا دیں۔ فیصل کریم کنڈی

لاہور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عدالتیں 9 مئی میں ملوث افراد کو سزا دیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان یہ کہتے ہیں کہ متنازع ٹوئیٹ انہوں نے نہیں کی تو یہ بتائیں کہ وہ ٹوئیٹ ڈیلیٹ کب کی؟ کل تک وہ ٹوئیٹ موجود تھی اور وہ شخص اتنا نالائق اور نا اہل ہے کہ اس کو یہ نہیں پتا کہ میں اپنا ٹوئٹر کس کو دے رہا ہوں؟۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ مثال کے طور پر پہلی بات تو یہ کہ مجھے میرا ٹوئٹر اکاونٹ خود استعمال کرنا چاہیے اور اگر میں کسی کو دے بھی رہا ہوں تو اس پر پکا اعتماد ہونا چاہیے، لیکن عمران خان نامی شخص مردم شناس نہیں ہے، یا تو وہ کہے کہ میں نے اس کو کہا ہے ٹوئٹ کرنے یا مانے کہ میں اتنا نالائق اور نا اہل ہوں کہ اپنا ٹوئٹر چلانے کے لیے ایک اہل شخص کو نہیں ڈھونڈ سکا۔

گورنے خیبرپختونخوا نے کہا کہ جن کو فارم 47 پر اعتراض ہے تو ان کے لیے عدالتیں بھی حاضر ہیں، فورمز بھی حاضر ہیں تو وہ ثبوت لے کر وہاں جائیں اور بتائیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہیں، عدالتیں آزاد ہیں وہاں جائیں جو وہ فیصلہ کریں گی ہم مان لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو شہید بھٹو کا عدالتی قتل بھی مان لیا تھا اور 40 سال بعد ہمیں بتایا گیا کہ وہ عدالتی قتل ہوا تو کیا شہید بھٹو واپس آسکتے ہیں؟ لیکن ہم تب بھی کہتے ہیں کہ آپ عدالتیں جائیں، آپ پارلیمان میں آئیں، آپ کو دیگر جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے