عدالتوں کا احترام ہماری پارٹی کی پالیسی ہے

عدالتوں کا احترام ہماری پارٹی کی پالیسی ہے: شہباز گل

لاہور(پاک صحافت) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ عدالتوں کا احترام ضروری ہے اور ان کا احترام ہماری پارٹی کے پالیسی ہے۔ اب حکومت کسی چور کے ہاتھ میں نہیں ہے بلکہ اوپر عمران خان بیٹھا ہوا ہے۔وفاقی حکومت عوامی پیسے کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل اپنے خلاف توہین عدالت کے کیس کی سماعت کے موقع پر لاہور کی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر بد نظمی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔عدالت سے واپسی پر نون لیگی کارکنوں نے شہبازگِل کے خلاف نعرے لگائے۔نون لیگی کارکنوں نے شہباز گِل کی گاڑی کے سامنے آنے کی کوشش کی جنہیں پولیس نے ہٹا دیا۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف نے جج سے پاور استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گِل نے الزام عائد کیا کہ نون لیگی کارکنوں نے میری گاڑی پر پیچھے سے حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے عدالت کا پہلا سمن ملا اور میں حاضر ہو گیا ہوں، عدالتوں کا احترام ہماری پارٹی کی پالیسی ہے، امریکا تو مجھے جانا نہیں، پڑھانے کا کام چھوڑ آیا ہوں۔

شہباز گِل نے کہا کہ میٹرو بس کمپنی ہماری حکومت میں کم پیسوں پر سروس فراہم کر رہی ہے، اب فرق صرف اتنا ہے کہ اوپر چور نہیں، عمران خان بیٹھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کمپنی نے میرے اوپر توہینِ عدالت کا کیس کیا ہوا ہے، اس کمپنی کا معاہدہ 3 اعشاریہ 8 صفر فی کلو میٹر کا تھا، یہی کمپنی اب 1 اعشاریہ 86 فی کلو میٹر پر بس چلا رہی ہے، یہی کمپنی اب عوام کو 1 اعشاریہ 94 فی کلومیٹر کا فائدہ دے رہی ہے۔

شہباز گِل نے کہا کہ میں نے یہی سوال پوچھا ہے کہ پہلے 1 اعشاریہ 94 فی کلومیٹر کہاں جا رہے تھے، کیا یہ سلمان شہباز کے پاس جا رہے تھے یا کسی اور کے پاس جا رہے تھے؟ انہوں نے کہا کہ میں اپنے وکلاء سے کہوں گا کہ اس کمپنی کے اکاؤنٹس اور سارے کوائف منگوائے جائیں، وکلاء سے کہوں گا کہ سلمان شہباز کو بھی عدالت میں پیش کرنے کا کہیں، تاکہ پتہ چل سکے کہ عمران خان کے آنے کے بعد دس بیس نہیں بلکہ ریٹ میں سو فیصد کمی آئی ہے۔

شہباز گِل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے لاہور میں میٹرو بسیں چلانے کیلئے بہت مہنگا ٹھیکہ دیا، ٹھیکے کی بات کرنے پر میرے خلاف شہباز شریف کی من پسند کمپنی نے کیس کر دیا، وزیرِاعظم عمران خان کے حکم پر عوامی پیسے کو بچایا جا رہا ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردی نے ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر احساس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے