مریم نواز کیپٹن صفدر

طویل عرصے بعد کیپٹن صفدر اور مریم نواز ایک ساتھ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے ایک جلسے میں طویل عرصے بعد کیپٹن صفدر اور مریم ایک ساتھ دکھائی دیے، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے قائد نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماء بھی الیکشن کے لئے بھرپور انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔

اس مختصر کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز ایک عوامی اجتماع میں اسٹیج پر کھڑے ہو کر ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر فضاء میں لہرا رہے ہیں۔

طویل عرصے بعد کیپٹن صفدر اور مریم کو ایک ساتھ دیکھ کر کارکنان نے بھی بڑی گرم جوشی سے اپنے قائدین کا استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے