احسن اقبال

طالبان کے لیے نرم گوشے کی پالیسی کے سیاسی ہدایت کار عمران خان تھے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ طالبان کے لیے نرم گوشے کی پالیسی کے سیاسی ہدایت کار عمران خان تھے۔ انہوں نےکہا کہ اس پالیسی کے پیچھے عمران کا شیطانی منصوبہ تھا تاکہ الیکشن میں انہیں آسان راستہ ملے ۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نےنجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے طالبان سے نرمی کی پالیسی یہ سوچ کر اختیار کی کہ ان کے ذریعے وہ اگلے انتخابات میں اپنے مخالفین کو مہم چلانے سے روکیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے سینیئر ججوں کو کھڈے لائن لگا کر جونیئر ججوں کے ایک مخصوص گروپ سے فیصلے کرائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں عملاً مارشل لاء نافذ ہے ، ہم اب بھی تجویز پیش کر رہے ہیں کہ چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بلائیں ۔ اس سے پہلے عمران خان نے کہا تھا کہ ان کی حکومت افغانستان میں موجود ہزاروں طالبان کو پاکستان واپس لا کر بسانا چاہتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بوری بند لاشیں دینے، بھتہ لینے اور ٹارگٹ کلنگ کون کرتا تھا، سب کو معلوم ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بوری بند لاشیں دینے، بھتہ لینے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے