ملک احمد خان

ضمنی الیکشن میں پنجاب اور کے پی حکومتوں کے وسائل استعمال کیے گئے۔ ملک احمد خان

لندن (پاک صحافت) ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پنجاب اور کے پی حکومتوں کے وسائل استعمال کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پارٹی کا لیڈر 5 ہزار اور پارٹی ٹکٹ ہولڈر 45 ہزار ووٹ لے رہا ہے تو کیا فائدہ ہوا؟۔ اگر ہماری لیڈر شپ کھڑی ہوگئی تو عمران خان کہاں جائے گا؟۔

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں پنجاب اور کے پی حکومتوں کے وسائل استعمال کیے گئے ہیں، صوبائی حکومتوں کے وسائل کے استعمال کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سائفر کی جھوٹی کہانی سنائی جس کی اصلیت سامنے آگئی، عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی پر حکومت کو ہدایت دینا چاہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کا 1000 طلبہ کو زراعت کی جدید تربیت کیلئے چین بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سے سرکاری خرچ پر ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے