اسحاق ڈار

ضرورت کے مطابق ایندھن کے ذخائر موجود ہیں۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ضرورت کے مطابق ایندھن کے ذخائر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان وقت پر سکوک بانڈ کی ادائیگی کرے گا اور آنے والی ادائیگیوں کیلئے بھی انتظام ہورہا ہے۔ پاکستان دسمبر کے پہلے ہفتے میں یورو بانڈ کی وقت پر ادائیگی کرے گا، پاکستان نے کبھی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں کیا۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی باتوں سے اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے بھی پوچھتے ہیں کیا یہ افواہیں درست ہیں کہ نہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے بارے میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو اچھے طریقے سے مینج کیا جارہا ہے اور اللہ کے فضل سے ہر چیز ٹھیک چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے