فیصل کریم کنڈی

صوبے میں بے امنی ہے، بنوں میں فوج کیخلاف نعرے لگائے گئے۔ گورنر پختونخوا

پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں بے امنی ہے، بنوں میں پولیس اور فوج کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے حالات بگڑ رہے ہیں، وزیراعلی خود دہشتگردوں کو بھتہ دے رہا ہے۔ ہمارے دور میں صوبے میں امن تھا۔ 2012ء کے پختونخوا اور اب میں بہت فرق ہے۔ صوبے میں بے امنی بہت بڑھ گئی ہے۔ وزیراعلی کو بنوں واقعے کے فوراً بعد وہاں جانا چاہیے تھا۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بنوں واقعے کے حوالے سے فیک خبریں پھیلیں جو تشویش میں اضافے کا سبب بنیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہاں پر پولیس اور فوج کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ فوج مخالف نعرے لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  اور جو پاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ صوبے کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے پہلے بھی مشورہ دیا تھا کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے مگر وزیراعلی کو یہ بات اب سمجھ آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشریٰ بی بی کس حیثیت سے لوگوں میں چیک تقسیم کر رہی ہیں؟ عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے